10 مارچ 2013 - 20:30

روس نے ایک بارپھر اسلامی جمہوریہ ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے یورونیم کی افزودگی سے متعلق ایران کے حق پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب ویٹالی چورکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے ایران کے جوہری مسئلے کے حل کےلئے سیاسی طریقۂ کار جاری رکھنے پر تاکید کی ۔ انہوں نے کل اتوار کو توقع ظاہر کی کہ اس سلسلے میں قزاقستان میں ہونیوالے اگلے دور کے مذاکرات مثبت نتائج کا حامل ہوں اور دونوں فریق کے مواقف میں مزید قربت پیدا ہوجائے ۔چورکین کا کہنا تھا کہ ماسکو ایٹمی افزودگی سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے حق کی حمایت کرتا ہے ۔انہوں نے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں پر امریکی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں سے مسئلے کے پرامن حل کےلئے جاری سیاسی کوششیں متاثر ہوسکتی ہیں۔

.......

/169